IR Department Seminar

شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض و افعال اور پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے حوالے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمنار کی صدارت صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی نے کی ۔ سیمنار میں شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر رضوانہ جبین اور افشاں بروہی سمیت بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔ سیمنار کے مہمان مقرر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کمانڈر فیصل صادق تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے تفصیل سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی تاریخ اور کارکردگی کے حوالے سے طلبہ کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے، انسانی سمگلنگ ، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے اور حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کی بچاؤ کے حوالے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی خدمات سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔ آخر میں صدر شعبہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ ہذا کی طرف سے گلدستہ اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔ شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے ہے جس کے مطابق شعبہ پی ایم ایس اے کے حوالے سے دو کورسز کا اضافہ کرے گا اور پی ایم ایس اے شعبہ کے تحقیق کرنے والے طالب علموں کے ساتھ تعاون کرےگا اور انہیں سمندری حدود ، سمندری حیات وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

0