جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں شعبہ اردو کے تحت ٹرانس جینڈر ایکٹ پر مکالمہ
کراچی ( ) وفاقی اردو یونیورسٹی ( عبد الحق کیمپس ) کے شعبہ اردو کے تحت ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام مکالمہ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ کی سربراہی میں منعقد کیا گیاجسکے مہمانان خصوصی ٹرانس جینڈر کمیٹی کی نمائندہ محترمہ شہزادی رائے تھی۔ مکالمہ میںڈاکٹر مولوی محمود حسن مدارس ذہرااکیڈمی، پروفیسر ماریہ نظر، محمد علی جناح یونیورسٹی، سیدہ سحر شاہ رضوی آرٹسٹ سوشل میڈیا ، صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی،صدر شعبہ سندھی ڈاکٹر سیما ابڑو کے علاوہ مختلف شعبوں کے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس مکالمے میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے انجام دیتے ہوئے ایکٹ کے حوالے سے مختلف سوالات کےے۔ ڈاکٹر محمود حسن نے ٹرانس جینڈر لفظ کی تاریخ بیان کی اور اس ایکٹ پر اپنی رائے دی۔سیدہ سحر شاہ رضوی نے ٹرانس جینڈر پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مختلف لوگوں کی رائے بیان کی۔نمائندہ ٹرانس جینڈر کمیٹی شہزادی رائے نے ایکٹ کی تشریح بیان کرتے ہوئے اسکی بھرپور حمایت کی اور اس سلسلے میں پھیلی ہوئی بد گمانیو ںکو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مولانا اظہر حسین زیدی نے اس ایکٹ کے کچھ منفی پہلو ﺅںپر روشنی ڈالی ڈاکٹر اصغر دشتی نے نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو مسائل تو درپیش ہیں مگر ان مکالموں، مباحثوں اور ڈسکشن سے ہی اس کا کوئی حل نکلے گا۔ اس مکالمے میں طلبہ نے بھی کئی سوالات کئے اور مکالمے میں بھر پور حصہ لیا۔
ShareOCT