عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے سے شعبہ نفسیات وفاقی جامعہ اردو کا ایک روزہ قومی کانفرنس کا کامیاب انعقاد*
دنیا بھر میں ہر سال عالمی یوم ذہنی صحت ماہ اکتوبر میں منایا جاتا ہے شعبہ نفسیات وفاقی جامعہ اردو میں اس سال عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے سے ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد 17 اکتوبر کو آرٹس کونسل میں کیا گیا جس کا موضوع “ذہنی صحت عالمگیر انسانی حق ہے” تھا جو کہ اس سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔
ایک روزہ قومی کانفرنس کا مقصد ذہنی صحت کے حوالے سے اگاہی اور عوام میں اس کی اہمیت کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں سے نامور سکالر، ماہرین نفسیات اور انسانی حقوق کمیشن سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
کانفرنس میں پاکستان کے نامور ماہرِ نفسیات اقبال افریدی بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔دیگر شرکا میں ڈاکٹر عمران محمد یوسف( ستارہ امتیاز)، ڈاکٹر ریاض احمد، (سابقہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اف کلینیکل سائیکالوجی یونیورسٹی اف کراچی) محترم اعجاز فاروقی، ڈاکٹر سلمان شہزاد، ڈاکٹر رضی سلطان، ڈاکٹر خالدہ تنویر ،ڈاکٹر عرفان عزیز، ڈاکٹر قدسیہ طارق، ڈاکٹر منزہ، ڈاکٹر خاور بلال، ڈاکٹر ساجد , ڈاکٹر قیصر اور ڈاکٹر سلیم شامل تھے۔
کانفرنس کے شرکاء نے ذہنی صحت کی اہمیت کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی۔ ماہرین نے بتایا کہ کس طرح ذہنی صحت جسمانی صحت کے مترادف ہے اور کن اصولوں پر عمل کر کے انسان اپنی ذہنی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین نے معاشرے میں موجود مسائل اور دشواریوں کو بھی سامنے رکھا گیا جو ذہنی صحت کی راہ میں حائل ہیں ۔
کانفرنس میں طلبہ و طلبات کی جانب سے تصویری مقابلہ اور دستاویزی فلم مقابلہ بھی پیش کیا گیا جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
آخر میں شعبہ نفسیات کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد اقبال نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسکالرز اور ماہرین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
OCT