48th session of the Senate 8 Dec 2022

اردو یونیورسٹی کی 48ویں سینٹ کا اجلاس

سرچ کمیٹی اور سینٹ کی نامزدگیاں منظور

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین اپنی مدت مکمل کریں گے نئے وی سی کے تقرری تک اگر ضرورت پڑی تو 4 ماہ بعد ڈاکٹر سروش لودھی کو چارج دیا جاسکتا ہے اگر انھوں نے باجوہ معذرت کی تو مزید 2 ماہ پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالدین کو دئیے جائیں گے

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کو ہٹانے کی کوئی تجویز سینٹ میں زیر غور نہیں لائی گئ تھی ڈپٹی چیر اور دیگر اراکین نے توجہ دلائی تھی کیونکہ کہ سینٹ کی مدت کیونکہ ختم ہورہی ہے اس لئے اس بات کا پیشگی فیصلہ کردیا جائے کہ موجودہ قائم مقام وائس چانسلر 4 ماہ کی مدت کی تکمیل کے بعد اگر کوئی مستقل وائس چانسلر نہ اسکا تو نئے وی کے آنے تک پروفیسر محمد ضیاالدین کو مزید دو ماہ دے دیئے جائیں تاکہ یونیورسٹی کو کسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری تجویز یہ پیش کی گئی کہ وائس چانسلر این ای ڈی انجینیرنگ یونیورسٹی کو اضافی مدت کے لئیے وائس چانسلر بنا دیا جائے اور وہ اگر معذرت کرلیں تو اضافی وقت کے لئے سروش لودھی کو مقرر کر دیا جائے گا جس پر اکثریتی اتفاق کے بعد منظور کیا کر لیا گیا، سینٹ کے ایک رکن عرفان عزیز نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کی کارکردگی پر تنقید کی جبکہ دیگر اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس،کو تفصیل سے بتایا گیا کہ سلیکشن بورڈ کا ڈیٹا رویو کے لئے ایچ ای سی کو روانہ کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں خط و کتابت بھی جاری ہے صدر نے ایچ ای سی کو ایک ہفتہ میں جائزہ لینے کی ہدایت تھی،ڈپٹی چیر نے اساتذہ کو پوری تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق خزانچی کی جانب سے ایچ ای سی کو غلط بجٹ بھجنے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں مجوزہ اضافوں کو شامل نہ کرنے پر اکاونٹ ڈیپارٹمنٹ کی سخت سرزنش کی اور انتظامیہ سے اسکا جواب طلب کیا، اس موقع پر ڈپٹی چیر نے اجلاس کو بتایا،کہ ایمرجنسی کمیٹی پر وسیم اجمل اور ڈاکٹر ضیاالقیوم پر مشتمل کمیٹی نے جو رپورٹ 18 فروری 2022 کو پیش کی تھی اسے رجسٹرار آفس سے غائب کردیا گیا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں ان پر کوئی قابل ذکر اعتراض نہیں کیا گیا تھا انھوں نے انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ ریکارڈ کے مطابق اس،وقت ڈاکٹر روبینہ مشتاق قائم مقام رجسٹرار تھیں اور یہ رپورٹ انھیں دی گئی تھی اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور یونیورسٹی کے واضح احکامات کے برخلاف بایو میٹرک حاضری نہ کرنے والے تدریسی اور غیر تدریسی اعمال کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں سرچ کمیٹی کے لئے سنڈیکیٹ کی جانب اساتذہ نمائندوں کے علاوہ سینٹ کی خالی شدہ نشستوں پر نامزدگیاں متعلقہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منظوری کے لئے ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی چیر اے کیو خلیل نے امید ظاہر کی وزارت تعلیم،ایچ ای سی وفاقی اردو یونیورسٹی کے امور پر باہمی اشتراک سے اگے بڑھے گی اور ادارہ کے مالی و انتظامی امور میں بہتری آئیگی انھوں نے اراکین سینیٹ اور صدر پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم کا بھی شکریہ ادا،کیا ریئس جعفری . . . . . . شعبہ تعلقات عامہ

0