19 Health Asia

ہیلتھ ایشیا ۲۰۲۲ کا انعقاد ۱۳ اکتوبر سے ۱۵ اکتوبر تک ایکسپو سنٹر کراچی میں ہوا۔جہاں طبّی لحاظ سے مختلف کمپنیاں تھیں جن میں انسانی صحت کو بہتر بنانے کا متعلق اسٹالز پر لیکچرز بھی ہوئے اور بڑھتے ہوئے انفیکشن سے بچنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ جہاں مختلف اسٹالز پر ہاتھوں کی صفائی، صحت کے خیال اور بیماریوں سے بچنے کی متعلق آگاہی دی جا رہی تھی۔
جس میں معتدد یونیورسٹیز نے شرکت کی۔ اور خاص طور پر۱۰۰ کے قریب طلباء و طالبات، وفاقی اردو یونیوسٹی نے سکندر خان شیروانی صاحب(استاد محقق وفاقی اردو یونیوسٹی) کی سربراہی میں خاص طور پر کوالٹی منیجمنٹ سسٹم کے سیمینار میں شرکت کی کیونکہ یہ Quality Management System آگے چل کر اُن کی نوکریوں کے حوالے سے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ اور اس سیمینار میں طلباء و طالبات کس طریقے سے نوکریوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اپنی طبّی لیب کو بہتر انداز میں مریضوں کو آسانی پہنچانے کے کام کرنے کے طریقوں پر زور دیا گیا۔ اس کی علاوہ مختلف کمپنیوں نے اسٹالز بھی لگائے اور جناب سکندر خان شیروانی کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا اور اُن کی
خرد حیاتیاتی مضمون میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
وہاں خاص طور وفاقی اردو یونیوسٹی کے طلباء و طالبات نے سکندر خان شیروانی صاحب کی سربراہی میں ایک امریکی بین الاقوامی مائکرو بائیو لوجی کی تنظیم ASM کے اسٹال پر بھی ولنٹیر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں اور وفاقی اردو کے طلباء و طالبات کو انتظامیہ نے بہت سراہا کہ اتنی بڑی تعداد میں اتنے منظم طریقے سے بچوں نے شرکت کی۔

 

0