3rd National Conference World Mental Health Day

کراچی: فیڈرل اُردو یونیورسٹی فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبۂ نفسیات نےشعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے ساتھ باہمی اشتراک سے عالمی ذہنی صحت کے دن کی مناسبت سے ’’تیسری قومی کانفرنس‘‘ 20 نومبر-2025 ، جمعرات کے روز اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس آڈیٹوریم میں منعقد کی۔ کانفرنس کا موضوع “انسانی بحرانوں میں ذہنی صحت”  تھا- ملک بھر سے ماہرینِ نفسیات، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

افتتاحی سیشن میں دونوں جامعات کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری (وفاقی اردو یونیورسٹی فنون، سائنس و ٹیکنالوجی) پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام( اقراء یونیورسٹی)نے ایمرجنسی صورتحال میں ذہنی صحت کے چیلنجز اور تعلیمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں کلیدی خطابات پیش کیے گئے جن میں مقررین نے اپنے موضوعات کے مطابق اہم نکات پیش کیے۔ڈاکٹر اصغر علی شاہ نے بحران زدہ افراد کے لیے معالجین، کونسلرز اور سوشل ورکرز کے فوری کردار پر گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ذکیہ بانو نے آفات سے متاثرہ افراد میں نفسیاتی صدمے، غم اور PTSD کے بڑھتے ہوئے مسائل پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر صادق حسین نے گلگت بلتستان میں ذہنی صحت کے مخفی بحران کی نشاندہی کی، جبکہ ڈاکٹر زاہد ذوالفقار نے حکومتی اداروں، این جی اوز، اقوامِ متحدہ اور اکیڈیمیا کے باہمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر خالدہ تنویر نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے اثرات پر بات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے موسمیاتی تبدیلی کے ذہنی صحت پر اثرات بیان کیے۔

طلبہ کی جانب سے اقرا یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے سائیکوڈرما پرفارمنس نے حاضرین کو متاثر کیا-
پینل ڈسکشن میں پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،  پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی، پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب، ڈاکٹر سلیمہ احسن، پروفیسر ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر سُمبل مجیب، ڈاکٹر شفیق یاسین  اور ڈاکٹر طوبہ و دیگر ماہرین نے انسانی بحرانوں میں ذہنی صحت کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

کانفرنس کی نظامت شعبۂ نفسیات وفاقی اردو یونیورسٹی کی فیکلٹی نے ادا کی جس میں  پروگرام کی میزبانی محترمہ سحرش نے مؤثر انداز میں کی، کانفرنس میں طلبہ کے نظم و ضبط بحال رکھنے کے فرائض محترمہ ہما عباسی اور محترمہ عمارہ ولی نے ادا کیے جبکہ پینل سیشن کی سہولت کاری ڈاکٹر شیبا فرحان نے انجام دی۔

اختتامی سیشن میں ڈاکٹر سلیمہ احسان  سربراہ  شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز , ڈاکٹر عطیہ خاتون سربراہ شعبہ نفسیات وفاقی اردو یونیورسٹی فنون، سائنس و ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر شاہد اقبال  انچارج رئیس کلیہ فنون اور انچارج عبدالحق کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی  نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عطیہ خاتون نے سول وسپر (Soul Whispers) ،  ڈاکٹر شفیق یاسین -یاسین سائیکیٹرک ہسپتال اور ڈاکٹر عمران یوسف- ٹرانسفورمیشنل انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس کانفرنس کو یقینی بنانے میں انکا ساتھ دیا۔ تقریب کا اختتام شیلڈز کی تقسیم، گروپ فوٹو اور ظہرانے کے ساتھ ہوا

0